4 جون 2016 - 06:42
عراق میں مسلح افواج کی حمایت میں عوام کا مظاہرہ

عراقی عوام نے بغداد اسکوائر پر اکٹھا ہوکر داعش کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کا اعلان کیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس مظاہرے میں موجود مختلف طبقے کے افراد نے داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے، عراق کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی حمایت کی-

اس مظاہرے کے شرکاء نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی مسلح افواج کی حمایت جاری رکھیں گے کیوں کہ عوام بھی دہشت گردی سے مقابلے میں ملک کی فوج کا ایک ہی حصہ ہیں- ایسے میں کہ جب عراق کی مشترکہ فورسیز داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کر رہی ہے ، بغداد اسکوائر پر عراقی عوام کا اجتماع اس بات کا پیغام ہے کہ عوام اپنے ملک کی فوج کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169